گھریلو تنازع پر مبینہ فائرنگ، نوجوان زخمی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )موضع چودھری میں گھریلو تنازع پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ کامران ولد مشتاق زخمی ہوگیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو تنازع کے دوران کامران کے بہنوئی کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کامران کے دائیں کندھے پر گولی لگی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کامران کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں اسے مزید طبی امداد اور قانونی کارروائی کیلئے پولیس کی نگرانی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments