ٹریفک حادثہ، 17 سالہ طالب علم زخمی، ہسپتال منتقل

 ٹریفک حادثہ، 17 سالہ  طالب علم زخمی، ہسپتال منتقل

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چوک سرور شہید میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ طالب علم زخمی ہوگیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار طالب علم عبدالرحمٰن کو ہائی ایس کی سائیڈ لگ گئی، جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر گر کر زخمی ہوگیا۔ حادثے میں طالب علم کے سر کے پچھلے حصے پر گہری چوٹ آئی جبکہ اس کے بازو اور ٹانگ پر بھی زخم آئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی طالب علم کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں مزید علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...