محفل میلاد محبت رسول ؐ سے آگاہی کا سبب، زبیدہ جاوید
گریجویٹ کالج آف ہوم اکنامکس میں تقریب، طالبات ، اساتذہ کی شرکت
ملتان (خصوصی رپورٹر)محفلِ میلاد النبیؐ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف ہوم اکنامکس ملتان میں محفلِ میلاد النبی ؐ کا ایک پُروقار اور روح پرور انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ؐ پیش کی اور حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس بابرکت تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں میڈم زبیدہ جاوید، میڈم شاہانہ تبسم، میڈم عابدہ رضوی، میڈم کوثر پروین، میڈم شگفتہ امبرین افضل، فوزیہ سہیل، رشیدہ لیاقت اور میڈم نگہت اکرم شامل تھیں۔تقریب کی منتظمہ مسز ثروت یاسمین تھیں، جنہوں نے وائس پرنسپل مسز فوزیہ نورین کی رہنمائی میں پروگرام کے تمام انتظامات نہایت احسن انداز میں انجام دیئے ۔ تقریب کی سرپرستی پرنسپل ڈاکٹر میمونہ ناز نے کی۔محفل کے دوران نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، سیرتِ طیبہ اور عشقِ رسول ﷺ سے متعلق خوبصورت کلمات نے حاضرین کے دلوں کو محبت و عقیدت سے منور کر دیا۔ طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔آخر میں ملک و ملت، ادارے ، اساتذہ، طلبہ اور تمام حاضرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ یہ بابرکت محفل محبتِ رسول ﷺ، دینی شعور اور اسلامی اقدار کے فروغ کا ایک خوبصورت اور یادگار موقع ثابت ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments