اعلیٰ پولیس افسروں کا تھانہ بی زیڈ کی نئی عمارت کا دورہ
ملتان (کرائم رپورٹر )سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر کے ہمراہ تھانہ بی زیڈ کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کی سائٹ کا معائنہ کیا اور ۔۔۔
جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس پی کینٹ ڈاکٹر خدیجہ عمر اور متعلقہ افسر بھی سی پی او ملتان کے ہمراہ موجود تھے ۔سی پی او ملتان نے تعمیراتی کام کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں سے بریفنگ لی۔ اور تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments