ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

 ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کی صفائی اور انتظامی امور پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری اور سروس ڈیلیوری مؤثر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خانیوال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، ٹریٹمنٹ وارڈز، فارمیسی اور پرچی کاؤنٹرز کا معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کیلئے سہولیات بھی چیک کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے رجسٹریشن کاؤنٹر کا دورہ کرکے مریضوں سے پرچی کے اجرا، انتظار کے وقت اور ڈاکٹروں کی دستیابی بارے استفسار کیا۔ انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ حنا ارشد نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات، ڈاکٹرز کی موجودگی اور دیگر طبی سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے ۔ انہوں نے بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے ، سروس ڈیلیوری بہتر کرنے ، صفائی اور انتظامی امور پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...