اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم،الاٹیز کو فوری قبضہ دلانے کاحکم
وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرصدارت اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم اور شجرکاری کے حوالے سے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جبکہ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا اچانک دورہ بھی کیا۔۔۔
اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے اجلاس میں الاٹیز کو فوری قبضہ دلانے ، فی ایکڑ 50 ہزار روپے گرانٹ دو اقساط میں ادا کرنے ، گندم کی کاشت، مٹی و پانی کے سائنسی تجزیے اور آبپاشی میں معاونت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ شجرکاری اجلاس میں لڈن روڈ، وی چوک تا خانیوال چوک، ملتان روڈ، بوریوالا روڈ، کلب روڈ، جی او آر روڈ اور گرلز کالج روڈ پر شجرکاری اور گرین بیلٹس کی بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وی چوک تا خانیوال چوک سیوریج لائن کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا اور طبی سہولیات، ادویات، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری، صفائی اور فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر احمد مصطفیٰ کو ڈیوٹی سے غیرحاضری پر وارننگ دی جبکہ ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments