پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ماڈل ٹائون چوک بحال کرنے کا منصوبہ
گرین بیلٹس، درختوں ،پودوں کے ذریعے تزئین کا کام جاری، شہر کو سرسبز وشاداب بنانے کے لئے سرگرم، ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی کا سیوڑہ چوک، ہیڈ محمد والا کا بھی دورہ
ملتان ( وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کا ماڈل ٹاؤن چوک کی بحالی کا فیصلہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چوک کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کا ماڈل ٹاؤن چوک سمیت گرین بیلٹس اور چوکوں کا دورہ۔سیوڑہ چوک گرین بیلٹ، ہیڈ محمد والا گرین بیلٹ، میانواکی جنگل، ملتان ایونیو کا دورہ۔بابر چوک، ماڈل ٹاؤن چوک اور چودہ نمبر چونگی کا بھی دورہ۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن چوک کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹی کلچر حافظ نعیم عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ بھی موجود تھے ۔انھوں نے مزید کہا کہ گرہن بیلٹس پر لگے درختوں اور پودوں کی تزین وآرائش کی جا رہی ہے ۔گرین بیلٹس پر لگے پودوں کو پانی کی فراہمی بھی جاری ہے ۔ گرین بیلٹس پر لگے درختوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔ شہر کو گرین کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے آرائشی منصوبہ میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے آرائشی منصوبے کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔ منصوبوں میں ناقص میٹریل سمیت کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرے،شکایت فوری دور کی جائے گی۔انہوںنے منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments