تارے زمین پر ٹرسٹ میں اردو تقریری مقابلے کا فائنل راؤنڈ

تارے زمین پر ٹرسٹ میں اردو  تقریری مقابلے کا فائنل راؤنڈ

ملتان (لیڈی رپورٹر)تارے زمین پر ٹرسٹ ایجوکیشن سینٹر میں اردو تقریری مقابلے کے فائنل راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت اول سے۔۔۔

 ہشتم تک کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ بچوں نے مختلف موضوعات پر مدلل انداز میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شعلہ بیانی، اعتماد اور بہترین اندازِ گفتگو کا مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے سراہا۔معروف مصنف، شاعر اور دانشور شاکر حسین شاکر نے سینئر جج کے فرائض انجام دیئے ، جبکہ دیگر ججز میں بیکن ہاؤس سکول کینٹ برانچ کی اردو شعبہ سے وابستہ ثمینہ خالد، سینئر اردو ٹیچر ثمینہ الماس اور درس و تدریس سے وابستہ نصیب العین شامل تھیں۔ مہمانانِ خصوصی میں ڈائریکٹر کانسیپٹ سکولز صہیب عمار، سماجی شخصیت طاہرہ نجم اور آمنہ سجاد شامل تھیں۔ اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...