پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر کاشتکاروں کا احتجاج، تحقیقات کامطالبہ

پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر کاشتکاروں  کا احتجاج، تحقیقات کامطالبہ

وہاڑی (خبرنگار)93 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد شریف اور غلام صابر نے اہل علاقہ کے ہمراہ سینچاں والا بنگلا میں۔۔۔

 ایس ڈی او محکمہ انہار محمد شفیق کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ان کے چک کیلئے 1 ایل راجبہ اور موگہ نمبر 7989 مختص ہے ، جس سے 220 ایکڑ زرعی رقبہ سیراب ہوتا ہے ، جبکہ ریونیو ورڈ سے بھی ان کے حق میں فیصلہ ہوچکا ہے ۔ ان کے مطابق چھ ماہ گزرنے کے باوجود فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار کی مبینہ ملی بھگت سے 81 چک کے کاشتکاروں کو اضافی پانی فراہم کیا جارہا ہے ، جبکہ انہیں اپنے رقبے کے مطابق پانی نہیں مل رہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسئلہ حل کرنے کے بجائے انہیں نظرانداز کیا گیا اور مبینہ طور پر مقدمات بھی درج کروائے جارہے ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پانی کی تقسیم اور ایس ڈی او کے مبینہ طرزعمل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ریونیو فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں مقررہ حصے کے مطابق پانی فراہم کیا جائے اور وارا بندی کی مبینہ خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...