قائمہ کمیٹی پنجاب اسمبلی کا کرسچین میرج بل 2026 منظور

 قائمہ کمیٹی پنجاب اسمبلی کا کرسچین میرج بل 2026 منظور

لاہور(خبر نگار)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور نے مجوزہ کرسچین میرج بل 2026کی منظوری دے دی۔ بل رواں سال اپریل میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے بطور پرائیویٹ ممبر پنجاب اسمبلی میں جمع کروایا تھا۔

 1872 میں بنائے گئے کرسچین میرج ایکٹ میں 153 سال بعد بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔مجوزہ بل کے تحت اہم ترامیم کی گئی ہیں۔ شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل لڑکے کیلئے 16 اور لڑکی کیلئے 13 سال عمر مقرر تھی۔ نئے بل کے تحت دولہا اور دلہن دونوں کا مسیحی ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ موجودہ قانون میں کسی ایک فریق کا مسیحی ہونا کافی تھا۔بل کے مطابق مسیحی نکاح نامہ کو یونین کونسل اور نادرا ریکارڈ میں درج کرنا لازم ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...