سکھر:منشیات کیس میں مجرم کو 20 سال قید، 8 لاکھ روپے جرمانہ
سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر کی اسپیشل ڈرگ کورٹ اور فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج پردیپ کمار کی عدالت نے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عبدالقادر قریشی کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
ذرائع کے مطابق 2024 میں مجرم عبدالقادر ولد نور الرحمن قریشی کے خلاف پٹنی تھانے میں نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments