رواں سال ڈینگی کے 147 کنفرم کیسز رپورٹ

رواں سال ڈینگی کے 147  کنفرم کیسز رپورٹ

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 147 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔لاہور 31 کیسز کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ راولپنڈی 28 کیسز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

 ملتان میں 14، رحیم یار خان میں 9، مظفرگڑھ میں 8 اور فیصل آباد میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ اور چکوال میں 5،5 جبکہ گوجرانوالہ اور قصور میں 4،4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں 3جبکہ شیخوپورہ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سمیت 9 اضلاع میں 2،2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...