بھکاریوں کی بھرمار، بیگرز ہوم کا منصوبہ بھی التوا کا شکار

بھکاریوں کی بھرمار، بیگرز ہوم کا منصوبہ بھی التوا کا شکار

بھکاریوں کی بھرمار، بیگرز ہوم کا منصوبہ بھی التوا کا شکاراینٹی بیگری مہم محض کاغذی کارروائی تک محدود ،فوری کارروائی کی جائے :شہری

 فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزارت داخلہ کے احکامات کے باوجود فیصل آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے سے ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ شہر کے چوک چوراہوں، ٹریفک سگنلز، بازاروں، رہائشی اور تجارتی علاقوں میں بھکاری شہریوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے خود کو مستحق ظاہر کرکے بھیک وصول کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی جانب سے مؤثر کارروائیاں نہ ہونے کے باعث اینٹی بیگری مہم محض کاغذی کارروائی تک محدود ہوتی جارہی ہے ۔ اینٹی بیگری اسکواڈ کے لیے سول ڈیفنس کے ملازمین اور سپیشل ایجوکیشن کی گاڑی بھی استعمال کی جاتی ہے ، تاہم سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود شہر میں بھکاریوں کی تعداد کم نہیں ہورہی۔کارروائی کے دوران پکڑے جانے والے بھکاریوں کی مستقل بحالی کا بھی مؤثر نظام موجود نہیں۔ انہیں مناسب طریقے سے بحالی مراکز منتقل کرنے کے بجائے کارروائیاں وقتی پکڑ دھکڑ تک محدود رہتی ہیں۔ فیصل آباد میں بیگرز ہوم بھی موجود نہیں، جبکہ 2016 میں بیگرز ہوم کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا تھا، تاہم منظوری نہ ملنے کے باعث اس پر بھی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔صورتحال یہ ہے کہ نہ پیشہ ور بھکاریوں کی روک تھام کے لیے مستقل اور مؤثر حکمت عملی بنائی جاسکی ہے اور نہ ہی ان کی بحالی کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ سامنے آسکا ہے ۔ شہریوں نے بھکاریوں کیخلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...