سموگ سیزن سے قبل دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز

سموگ سیزن سے قبل دھواں چھوڑنے  والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سموگ سیزن سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے دھواں چھوڑنے اور آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

سی ٹی او ناصر جاوید کی زیر نگرانی جاری کارروائیوں کے دوران ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ ناصر جاویدنے گاڑی مالکان پر زور دیا کہ وہ سموگ سیزن سے قبل اپنی گاڑیوں کی بروقت سروس اور مرمت کروائیں، انجن اور ایگزاسٹ سسٹم کی درستگی یقینی بنائیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑکوں پر لانے سے گریز کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...