ایونٹ آرگنائزر لڑکیوں کے موبائل فون لے اڑا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گڈاپ کے فارم ہاؤس پر تقریب کے دوران ایونٹ آرگنائزر آنے والی لڑکیوں کو دھوکے سے لوٹ کر ان کے موبائل فون لے اڑا۔ایونٹ آرگنائزر نے وہاں آنے والی لڑکیوں سے کہا کہ اس جگہ ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا سب اپنے موبائل فون یہاں جمع کرا دیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکیاں 2 بسوں میں سوار ہوکر یہاں پہنچی تھیں، جس کے بعد تمام لڑکیوں کے موبائل فون جمع کیے گئے ۔ملزم آرگنائزر سلمان موبائل فون جمع کرتے ہی وہاں سے فرار ہوگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منیجر کو حراست میں لے لیا، لڑکیوں کے 50 سے زائد موبائل فون غائب ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments