ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد

ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد

کراچی(این این آئی) کسٹمز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناردرن بائی پاس کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر ایرانی ڈیزل کا بھاری ذخیرہ برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر مبینہ طور پر ایرانی ڈیزل ذخیرہ کرنے کا غیر قانونی کاروبار کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران متعلقہ اداروں نے ڈیزل کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کی زد میں آنے والے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ کے مالک مبینہ طور پر ایس ایچ او غلام حسین کورائی ہیں۔ متعلقہ اداروں نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...