تلمبہ روڈ کی سٹریٹ لائٹس جلد فعال کرنے کی ہدایت
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اشفاق احمد نے تلمبہ روڈ پر نصب سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔۔۔۔
اس موقع پر رفاہی شخصیات عبدالجبار چوہدری، شیخ سجاد احمد، چوہدری جعفر حسین، جاوید احمد بھٹی، شہباز علی قریشی اور عتیق مغل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سٹریٹ لائٹس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں فعال بنانے کے لیے ضروری اقدامات پر متعلقہ افراد سے گفتگو کی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام جلد مکمل کرکے انہیں فعال بنایا جائے ۔تاکہ شہریوں کو رات کے اوقات میں آمدورفت کے دوران بہتر سہولت میسر آسکے ۔ شہریوں نے تلمبہ روڈ کی سٹریٹ لائٹس بحال کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مرمت کا کام جلد مکمل کرکے لائٹس روشن کردی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments