مقبول موڑ کے قریب ایتھانول پلانٹ نہیں بنایا جائے گا، جے کے گروپ
ملتان (لیڈی رپورٹر)ترجمان جے کے شوگر ملز نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین ہمیشہ کاشتکاروں کے حقوق کے علمبردار رہے ہیں۔۔۔
اور عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایتھانول فیکٹری کے حوالے سے جے کے گروپ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ مقبول موڑ کے قریب ایتھانول پلانٹ قائم نہیں کیا جائے گا۔ اس واضح اعلان کے باوجود زیرتعمیر سڑک کو ایتھانول منصوبے سے جوڑ کر معاملے کو بار بار اٹھایا جارہا ہے ، جو حقائق کے منافی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ زیرتعمیر سڑک کا ایتھانول فیکٹری سے کوئی تعلق نہیں۔، بلکہ یہ گنے کے کاشتکاروں کی آمدورفت، عوامی فلاح اور سہولت کیلئے تعمیر کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments