گھریلو جھگڑے پر زہر پینے والا شخص دم توڑ گیا

گھریلو جھگڑے پر زہر  پینے والا شخص دم توڑ گیا

ملتان (کرائم رپورٹر) گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے والا شہری دم توڑ گیا ۔اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔۔۔

 صدر جلالپور پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کوٹلی عادل کا رہائشی سلمان نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے زہریلا سپرے پی لیا جسے اہلخانہ ٹی ایچ کیو ہسپتال لائے جو دوران علاج دم توڑ گیا ۔اطلاع پر پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے جلالپور ہسپتال منتقل کردی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...