امریکہ بھجوانے کا جھانسہ، بہنوئی سے پیسے ہتھیانے کا الزام
بورے والا (نمائندہ دنیا ) فہیم لیاقت سکنہ او بلاک نے اپنے سالے آصف رفیق پر امریکہ بھجوانے اور ویزا لگوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر ساڑھے تین لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔۔
۔ فہیم لیاقت کے مطابق آصف رفیق نے ایک سال قبل 40 لاکھ روپے کے عوض اسے امریکہ بھجوانے اور ویزا لگوانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر ویزا اور دیگر کاغذات کی تیاری کے سلسلے میں مبینہ طور پر ساڑھے تین لاکھ روپے وصول کیے گئے ۔ تاہم کافی عرصہ گزرنے کے باوجود نہ ویزا حاصل ہوسکا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ متاثرہ شخص کے مطابق اس نے رقم کی واپسی کے لیے متعدد بار مطالبہ کیا، لیکن شنوائی نہ ہونے پر وہ اپنے ہی سالے کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ فہیم لیاقت نے پولیس کو واقعے سے متعلق اطلاع دے دی ہے ، جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کی جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments