انتشار پھیلانے والوں سے قانون کیمطابق نمٹا جائے ، خالد خاکوانی
ملتان (کرائم رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔
کہ لانگ مارچ کی آڑ میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی کوششوں سے قانون کے مطابق نمٹا جانا چاہیے ۔ ملکی سلامتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، اس مقصد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، بدامنی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ قوم کو ایسے عناصر کے خلاف متحد ہوکر ریاستی اداروں کا ساتھ دینا چاہیے۔ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہا کہ ان کے مطابق بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔، جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان کے بقول دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری قوم کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ریاستی اداروں کا ساتھ دینا چاہیے ۔انہوں نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک میں بدامنی اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ خالد خاکوانی نے بھارت کی جانب سے ایک پاکستانی ریٹائرڈ فوجی کو پہلگام واقعے سے جوڑنے اور اسے شہید قرار دینے کی بھی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے بھارتی مؤقف پر سوالات اٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ملکی دفاع کے لیے افواج پاکستان کی حمایت جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments