نجی سکول کے طلبہ کا پولیس لائنز ملتان کا مطالعاتی دورہ
ملتان (کرائم رپورٹر)نجی سکول کے طلبہ نے پولیس لائنز ملتان کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ان سے ملاقات کی اور۔۔۔
چائلڈ پروٹیکشن، ٹریفک قوانین اور پولیس کے مختلف امور سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے طلبہ کو پولیس کی مختلف ڈیجیٹل ایپس اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ طلبہ نے ٹریفک قوانین، پولیس کے فرائض اور دیگر امور سے متعلق سوالات کیے ، جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے ۔ اس موقع پر طلبہ کو پولیس لائنز کے مختلف شعبہ جات اور پولیس ڈرائیونگ سکول کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ تربیت کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments