سی پی او کی کھلی کچہری، مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

سی پی او کی کھلی کچہری، مسائل  فوری حل کرنے کے احکامات

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔

، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور انہیں میرٹ پر حل کرنے کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سی پی او نے کہا کہ شہری اپنے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کے لیے بلا جھجھک پولیس دفاتر سے رجوع کرسکتے ہیں، ان کے لیے دفاتر کے دروازے کھلے ہیں۔ کھلی کچہری میں شریک شہریوں نے مسائل توجہ سے سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...