انسداد پولیو مہم ،زیادہ سے زیادہ کوریج یقینی بنانے کا حکم

 انسداد پولیو مہم ،زیادہ سے  زیادہ کوریج یقینی بنانے کا حکم

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی شام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کوٹ ادو کے میٹنگ ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

، جس کی صدارت کوآرڈینیٹر و ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی پنجاب خالد پرویز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوٹ ادو قدسیہ ناز نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی، فیلڈ میں درپیش مختلف انتظامی و آپریشنل امور اور آئندہ روز کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ مہم کو مزید مؤثر بنانے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔ اجلاس میں کو ہدایت کی گئی کہ بچوں کی زیادہ سے زیادہ کوریج یقینی بنائی جائے اور پولیو ٹیموں کو ہر ایسے بچے تک رسائی کی اہمیت سے مکمل طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی قطرے پلانے سے محروم نہ رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...