کوٹ ادو :موٹرسائیکل چوری، برآمدگی اور جعلسازی کے مقدمات درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو اور سرور شہید کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری، چوری شدہ موٹرسائیکل استعمال کرنے اور۔۔
مبینہ جعلی حکم نامے کے ذریعے زمین کا انتقال اپنے نام کرانے کے واقعات پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 617 ٹی ڈی اے ریاض آباد میں محمد زاہد خان نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مسجد گیا اور موٹرسائیکل باہر کھڑی کردی، واپسی پر موٹرسائیکل غائب تھی۔ دوسرے واقعے میں تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے گشت کے دوران تونسہ کے مغربی کنارے پر ایک موٹرسائیکل کو ای پی پی ایپ کے ذریعے چیک کیا تو وہ تھانہ سٹی تونسہ شریف کے مقدمے میں چوری شدہ نکلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments