عبدالحکیم :9مبینہ ڈاکوؤں کی 6 گھروں میں چار گھنٹے لوٹ مار
عبدالحکیم(نامہ نگار، سٹی رپورٹر ) موضع جلیل پور کے علاقے کھوہ کالے والا میں رات گئے 9 مبینہ مسلح ڈاکو 6 گھروں میں داخل ہوگئے اور اہلِ خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر تقریباً چار گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے ۔۔۔
ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے مردوں، خواتین اور بچوں کو ایک جگہ جمع کرکے کمروں میں بند کردیا اور مبینہ طور پر تشدد کرتے ہوئے نقدی و زیورات کے بارے میں معلومات حاصل کیں، جبکہ مختلف کمروں کی تلاشی بھی لی۔ متاثرہ خاندانوں میں چودھری مختار سہو، چودھری محمد منشاء سہو، چودھری صفدر سہو، چودھری محمد افضل سہو اور ملتان سے آنے والے چودھری امان اللہ سہو کی فیملی شامل بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے چودھری امان اللہ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا اور تلاشی لی۔ اہلِ علاقہ کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی، جس سے ایک قیمتی بھینس ہلاک اور ایک بیل زخمی ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments