گگومنڈی :خاتون پر تشدد چادر چار دیواری کا تقدس پامال
وہاڑی :گگومنڈی(نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار) نواحی گاؤں 183۔ای بی میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ۔۔
خاتون پر مبینہ تشدد اور اسے برہنہ کرکے گلیوں میں گھسیٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ محنت کش خاتون کوثر بی بی نے الزام عائد کیا کہ طاہر ، اقبال ، اظہر اقبال، احمد علی اور شاہد مبینہ طور پر اسلحہ سے لیس ہوکر اس کے گھر داخل ہوئے اور ڈنڈوں، سوٹوں اور آہنی راڈوں سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ کے مطابق ملزمان نے اس کے کپڑے پھاڑ دیے اور بالوں سے پکڑ کر گلیوں میں گھسیٹتے رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments