ایک ماہ میں 24سو معائنے
ملتان (لیڈی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی خانیوال نے ماہ ستمبر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صحت عامہ کے تحفظ اور غیر معیاری خوراک کے تدارک کے لیے 2400 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشنز کی گئیں۔
، جبکہ 1340 فوڈ بزنس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 262 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 10 فوڈ پوائنٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند جبکہ 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments