ڈاکٹر فاروق سی ای او کوٹ ادو تعینات
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایم-ای ای) تحصیل و ضلع ملتان ڈاکٹر محمد فاروق اکبر لغاری کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے کر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)کوٹ ادو تعینات کردیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پروونشل سلیکشن بورڈ (پی ایس بی-ٹو) کی سفارشات اور وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ڈاکٹر محمد فاروق اکبر لغاری کو ترقی کے بعد کوٹ ادو میں خالی اسامی پر بطور سی ای او ڈی ای اے تعینات کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments