دکان کا برآمدہ گرنے سے دو افراد زخمی

 دکان کا برآمدہ گرنے سے دو افراد زخمی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال کے نواحی علاقے اڈہ کوٹ اسلام میں دکان کے برآمدے کی چھت اچانک گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ملبے کی زد میں آنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 12 سالہ عاطف اور 30 سالہ اکمل زخمی ہوئے ۔ دونوں زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دکان کے برآمدے کی چھت اچانک نیچے آگری، جس کے باعث وہاں موجود دونوں افراد زخمی ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...