عالمی یوم اساتذہ پر 85 ٹیچرز میں اعزازات تقسیم
ملتان (خصوصی رپورٹر)عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول ملتان میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (سکولز) جنوبی پنجاب میڈم زاہدہ بتول نے کی۔
تقریب میں محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران، اساتذہ اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بہترین تدریسی و انتظامی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 85 اساتذہ میں ایوارڈز اور اعزازات تقسیم کیے گئے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر عالیہ نکہت، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محسن کمال، فوکل پرسن اسلم قیصرانی اور سینئر ٹیچر و ہیڈ ماسٹر عابد بزدار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments