کچہ پیکیج کے تحت 75 منصوبوں پر کام شروع کرنے کی تیاری
رحیم یارخان(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیرِ صدارت کچہ ڈویلپمنٹ پیکج پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، مسائل اور رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کچہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع رحیم یار خان میں ساڑھے 6 ارب روپے سے زائد لاگت کے 75 منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔ پیکج میں زراعت، صحت، تعلیم، بلدیاتی امور، پولیس، سڑکوں، کھیلوں اور ٹرانسپورٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے 25، روڈز کے 17، سکول ایجوکیشن کے 12 اور پولیس کے 9 منصوبے شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 69 منصوبوں کی منظوری ہوچکی۔ جبکہ 22 کے ٹینڈرز مکمل ہیں۔ انہوں نے بروقت کام شروع کرنے اور مسائل فوری انتظامیہ کے علم میں لانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments