پاکستان سول سولجر موومنٹ کا اجلاس
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار )پاکستان سول سولجر موومنٹ کے اجلاس میں ملکی سلامتی، قومی اداروں کی نیک نامی اور باہمی اتفاق کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
اجلاس کی صدارت تحصیل صدر لالہ محمد اسلم قریشی نے کی۔ فہیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لیے سکولز، کالجز، مدارس، عوامی و سماجی تنظیموں میں اتحاد اور نظم و ضبط کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے تحصیل احمد پور شرقیہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments