چھت سے گر کر زخمی ہونیوالا 9سالہ بچہ دم توڑ گیا

 چھت سے گر کر زخمی ہونیوالا 9سالہ بچہ دم توڑ گیا

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )فتح پور کمال کا رہائشی 9 سالہ فرحان گھر کی چھت پر ہم عمر ساتھیوں کے ہمراہ کھیل رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سر کے بل صحن میں جاگرا۔

حادثے کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ اہل خانہ نے اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج شروع کیا، تاہم فرحان جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ کمسن بچے کی اچانک موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...