ایچ ای سی نے پروفیسرز کیلئے پوسٹ پی ایچ ڈی تجربے کی شرط موخر کردی

 ایچ ای سی نے پروفیسرز کیلئے پوسٹ  پی ایچ ڈی تجربے کی شرط موخر کردی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے یونیورسٹیوں اور ڈگری دینے والے اداروں میں بی پی ایس کے تحت پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تعیناتی کے لیے مطلوبہ پوسٹ پی ایچ ڈی تجربے کی شرط کے نفاذ کو 31 دسمبر 2026ء تک موخر کردیا ہے ۔

 کمیشن کے 21 ستمبر 2026ء کو منعقدہ 14ویں ہنگامی اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق پروفیسر کے لیے 8 سالہ جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لیے 4 سالہ پوسٹ پی ایچ ڈی تجربے کی شرط پر عملدرآمد فی الحال مؤخر کیا گیا ہے ۔ ایچ ای سی کے مطابق 31 دسمبر 2026ء کے بعد مزید کوئی التوا یا توسیع نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...