قومی اتفاقِ رائے سے ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا : ہارون گیلانی

 قومی اتفاقِ رائے سے ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا : ہارون گیلانی

قومی اتفاقِ رائے سے ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا : ہارون گیلانی معیشت کی بہتری، کاروبار کے فروغ کیلئے سیاسی اختلافات ختم کئے جائیں : خطاب

 میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) سجادہ نشین درگاہ دربار حضرت میاں امیرؒ لاہور اور مرکزی نائب صدر ملک یکجہتی کونسل پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی نے میاں چنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرہ اس وقت سنگین مسائل اور بحرانوں کی طرف بڑھ رہا ہے ، ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کے لیے ایسی قیادت اور قومی سوچ کی ضرورت ہے جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں خوشحالی، ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرسکے ۔ اس موقع پر متحدہ شہری محاذ کے صدر چوہدری محمد منشاء کھکھ، ملک مدثر عمران بھٹہ، مہر وسیم سیال، رانا شاہد اقبال، پیر سجاد حسین، نازش مصطفے ٰ، وقاص حیدر، حاجی شمیم ہاشمی، احتشام چوہدری، چوہدری امجد عباس کھکھ، ولید جٹ اور دیگر موجود تھے ۔ پیر سید ہارون علی گیلانی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو مرحوم میں ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی صلاحیت موجود تھی، تاہم ہمیں شخصیات کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔

موجودہ حالات میں پاکستان کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر اجتماعی فیصلوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں آئے روز ٹیکسوں میں اضافہ کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے اور اپنے اخراجات پورے کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن یہ مستقل حل نہیں۔ کاروباری سرگرمیاں متاثر اور تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہے ، حکومت کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں اور معیشت مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کشمکش اور مخالفین کے خلاف کارروائیاں مختلف ادوار میں جاری رہی ہیں، جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہوگا۔ قوم متحد ہوکر معیشت، کاروبار، تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی شعبوں سے متعلق بڑے اور مشکل فیصلے کرے تو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...