مقررہ کے پی آئیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

مقررہ کے پی آئیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

مقررہ کے پی آئیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز یوسف چھینہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات سے متعلق مقرر کردہ کے پی آئیز پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے مختلف اہداف، جاری اقدامات اور عوام کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ یوسف چھینہ نے ہدایت کی کہ مقررہ کے پی آئیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، اہداف کے حصول میں تیزی لائی جائے اور حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس میں محکموں کے درمیان رابطہ کاری اور کارکردگی بہتر بنانے کے امور بھی زیر غور آئے ۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر قراۃ العین کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آفس کے انتظامی امور، دفتری کارکردگی اور روزمرہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...