میڈیکل سٹوروں پر مبینہ غیرقانونی ادویات کی فروخت
میڈیکل سٹوروں پر مبینہ غیرقانونی ادویات کی فروخت شہریوں کا معائنے ، نسخے کی پابندی اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) شہر اور گردونواح کے بعض میڈیکل سٹوروں پر مبینہ طور پر جنسی طاقت اور نشہ آور اثرات رکھنے والی ادویات کی غیرقانونی فروخت جاری ہونے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہری حلقوں کے مطابق بعض دکاندار ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ایسی ادویات فراہم کر رہے ہیں جو صحت عامہ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض میڈیکل سٹوروں پر ایسی ادویات بھی دستیاب ہیں جن کی فروخت کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں، تاہم مؤثر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث مبینہ فروخت جاری ہے ۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ خصوصاً نوجوان طبقہ ایسی ادویات کے غلط استعمال سے متاثر ہو سکتا ہے ۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل سٹوروں کے لائسنس، ریکارڈ، ادویات کی خریدوفروخت اور نسخہ جات کی پابندی یقینی بنانے کے لیے اچانک معائنے کیے جائیں۔ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، محکمہ صحت اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ حکام سے خانیوال کے میڈیکل سٹوروں کا خصوصی معائنہ کرانے اور ممنوعہ و نشہ آور ادویات کی مبینہ فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments