واسا : سیوریج نظام کی بہتری کیلئے فیلڈ آپریشنز جاری
واسا : سیوریج نظام کی بہتری کیلئے فیلڈ آپریشنز جاری مین ہول کورز کی تنصیب صفائی اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت
ملتان( وقائع نگار خصوصی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہتر فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کیلئے منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر شہر بھر میں سیوریج نظام کی بہتری کیلئے فیلڈ آپریشنز جاری ہیں۔ مین ہول کورز کی تنصیب، مرمت اور تبدیلی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ تمام سیوریج ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں میں خراب مین ہولز کی مرمت اور ٹوٹے یا غائب کورز کی تبدیلی یقینی بنائی جارہی ہے ، جبکہ شکایات پر خصوصی ٹیمیں فوری کارروائی کررہی ہیں۔ شہر میں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ، چوکنگ پوائنٹس کی صفائی اور بند لائنوں کی بحالی کا عمل بھی دن رات جاری ہے ۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے زیر التواء نکاسی آب کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے حفاظتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد، ضروری حفاظتی آلات کی فراہمی اور مین ہول میں داخلے سے قبل حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments