سیلاب متاثرین کے 26 خاندانوں میں 19 لاکھ روپے تقسیم

 سیلاب متاثرین کے 26 خاندانوں میں 19 لاکھ روپے تقسیم

سیلاب متاثرین کے 26 خاندانوں میں 19 لاکھ روپے تقسیم الخدمت فاؤنڈیشن نے امدادی چیکس دئیے ،متاثرین کی مشکلات کم ہونگی :جاوید شاہ

وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی )الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ ضلع وہاڑی کے 26 خاندانوں میں 19 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے ۔ فیصل ٹاؤن وہاڑی میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمود احمد شاد تھے ۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی سید جاوید حسین شاہ نے بتایا کہ امداد کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنا ہے ۔ نائب صدر میاں خالد محمود نے کہا کہ سیلاب کے بعد سے الخدمت متاثرین کی امداد میں مصروف ہے ۔ حافظ محمود احمد شاد نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔ تقریب کے اختتام پر متاثرین میں چیکس تقسیم کیے گئے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...