جنوبی پنجاب سمیت نئے صوبے وقت کی ضرورت:شہزاد کھچی

 جنوبی پنجاب سمیت نئے صوبے وقت کی ضرورت:شہزاد کھچی

جنوبی پنجاب سمیت نئے صوبے وقت کی ضرورت:شہزاد کھچی تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی اعتبار سے جنوبی پنجاب منفرد خطہ ہے : سیمینار سے خطاب

 میلسی (نامہ نگار ) جنوبی پنجاب سمیت مزید صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، جنوبی پنجاب کو طویل عرصے سے پسماندہ رکھنے کے باعث یہاں کے عوام میں احساس محرومی پیدا ہوا۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے انتظامی امور میں بہتری کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور تعلیم، صحت، زراعت، صنعت سمیت بنیادی سہولیات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم محمد ممتاز خان کھچی مرحوم کے بیٹے اور امیدوار ایم پی اے شہزاد خان کھچی نے میلسی پریس کلب میں ‘‘پاکستان میں جنوبی پنجاب سمیت دیگر صوبوں کا قیام ناگزیر’’ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی اعتبار سے منفرد خطہ ہے ، تاہم اسے جائز حقوق اور وسائل سے پوری طرح مستفید ہونے کا موقع نہیں مل سکا۔ انجمن تاجران کے رہنماؤں وسیم احمد شیخ اور شیخ محمد سلیم نے کہا کہ بڑھتی آبادی کے پیش نظر انتظامی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ مقررین نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے ، تعلیم، صحت، صنعت اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر زور دیا۔ سیمینار میں راؤ ظفر اقبال ایڈووکیٹ، سجاد احمد سعیدی، میاں ندیم ممتاز، میاں عزیز الرحمٰن، جہانگیر ہاشمی اور دیگر نے خطاب کیا، جبکہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے قرارداد بھی منظور کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...