سٹریم ڈرینج منصوبہ سست روی کا شکار، شہری مشکلات سے دوچار

 سٹریم ڈرینج منصوبہ سست روی کا شکار، شہری مشکلات سے دوچار

میلسی (نامہ نگار )کسان اتحاد ضلع وہاڑی کے صدر مہر محمد اکمل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میلسی شہر میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری سٹریم ڈرینج منصوبہ مبینہ طور پر سست روی کا شکار ہے ، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات اور ٹریفک جام کا سامنا ہے ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کی سستی کے باعث منصوبے کی رفتار متاثر ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں موضع جات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل میں بھی شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔ متعدد افراد زمینوں کی رجسٹریاں ہونے کے باوجود ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے کے باعث قرضوں کے حصول اور دیگر معاملات میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

 مہر محمد اکمل ایڈووکیٹ نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب میونسپل کمیٹی میلسی کے ایس ڈی او آصف رضا نے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جارہی ہے اور اسے مقررہ وقت میں مکمل کرلیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...