ملتان میں پنجاب پبلک سروس کمیشن ریجنل آفس کا سنگ بنیاد
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز، ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے ملتان میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے۔۔
ریجنل آفس و فسیلی ٹیشن سنٹر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم، ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر ارشاد احمد اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ریجنل آفس و فسیلی ٹیشن سنٹر 9 کنال ایک مرلہ رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، جس کا مجموعی تعمیراتی رقبہ 112,688 مربع فٹ ہوگا۔ منصوبے میں مستقبل میں توسیع کے لئے 40,710 مربع فٹ رقبہ بھی مختص کیا گیا ہے ۔ منصوبے کی منظور شدہ لاگت 964.983 ملین روپے ہے اور اسے 24 ماہ میں مارچ 2028ء تک مکمل کیا جائے گا۔ریجنل آفس میں چیئرمین، ممبران اور افسروں کے دفاتر، امتحانی ہال، کانفرنس ہال اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں دو لفٹس، فائر فائٹنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے ، نیٹ ورکنگ اور جدید سکیورٹی نظام بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ریجنل آفس کی تعمیر کے لئے سائٹ 3 اکتوبر کو حوالے کی جاچکی ہے ، جبکہ کنٹریکٹر کی جانب سے تعمیراتی کام کے لئے موبلائزیشن کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments