پیپلز لیبر بیورو کو جنوبی پنجاب میں فعال بنایا جائے گا، مہر وسیم سیال
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پیپلز لیبر بیورو پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی الائیڈ ونگ ہے ، جو مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔۔۔۔
ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر مہر وسیم سیال نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر محنت کش طبقے کی نمائندگی کی جائے گی۔ صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین کی قیادت میں پورے جنوبی پنجاب میں گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کرکے پیپلز لیبر بیورو کو فعال بنایا جا رہا ہے ۔مہر وسیم سیال کے مطابق ڈویژن، ضلع، تحصیل، سٹی اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا عمل جاری ہے ۔ جلد صوبائی قیادت سے ملاقات کرکے مزدوروں کے مسائل اور تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments