شارٹ ٹوکن ٹیکس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس کی مکمل ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر رائے بشیر کھرل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خانیوال روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کا جائزہ لیا۔کارروائی کے دوران شارٹ ٹوکن ٹیکس والی گاڑیوں کے مالکان سے موقع پر واجب الادا ٹیکس وصول کیا گیا اور قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس موقع پر رائے بشیر کھرل نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان مقررہ ٹوکن ٹیکس بروقت ادا کریں اور قانونی تقاضوں کی پابندی یقینی بنائیں۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی یا نامکمل ٹوکن ٹیکس کے ساتھ گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments