یوم نجات پر چوک سرور شہید میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی
چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا) یومِ نجات کے موقع پر چوک سرور شہید میں ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ملک کی سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر اقبال لانگ، ایس ایچ او مہر فاروق، ڈاکٹر ظفر اقبال رانجھا، پیر سید سجاد حسین شاہ، پیر سید رضائے مصطفیٰ، رکھا دستی، مرزا شہزاد، ڈاکٹر امین محسن اور ضیاء الحق چانڈیہ سمیت دیگر شخصیات اور شہری شریک ہوئے ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ملک کی سلامتی، دفاع اور امن کے قیام کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments