پیر عارف زمان قریشی کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) سابق رکن صوبائی اسمبلی پیر عارف زمان قریشی کی وفات پر ان کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما پیر حیدر زمان قریشی سے تعزیت اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔
مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کر رہی ہیں۔تعزیت کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید عبدالقادر گیلانی، رکن قومی اسمبلی سید حیدر گیلانی، سابق وفاقی وزیر سردار حامد یار ہراج، پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کے سابق صدر مظہر علی خان چوہان، پی ٹی آئی رہنما ملک مسعود احمد چوہان، سردار منیر اکبر ہراج، سابق وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن، امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ارشد آرائیں سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments