افواج سے اظہار یکجہتی، دہشت گردی کیخلاف یوم نجات ریلی

افواج سے اظہار یکجہتی، دہشت گردی کیخلاف یوم نجات ریلی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پاکستان سول سولجر موومنٹ ضلع وہاڑی اور مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے خلاف میونسپل کمیٹی سے کلب روڈ تک یوم نجات ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں تاجروں، تنظیمی عہدیداروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ریلی کی قیادت مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے صدر چوہدری طاہر شریف گجر اور پاکستان سول سولجر موومنٹ کے ضلعی صدر شیر علی نے کی۔ شرکاء نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں اور پوری قوم ملک میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ریلی میں صدر ریل بازار شیخ عبدالرؤف، صدر گارمنٹس ایسوسی ایشن رانا تصور علی، سجاد قادری، ہدایت اللہ گجر، صدر منی مارکیٹ رانا جمیل، حسن جوئیہ، جنرل سیکرٹری الیکٹرونکس عبدالستار بھولا، مسیحی رہنما آشر غوری، صدر موٹرسائیکل مارکیٹ فیصل بھٹی سمیت مختلف تجارتی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...