16 لاکھ 70 ہزار روپے واپس نہ کرنے پر ملزم کی ضمانت مسترد

16 لاکھ 70 ہزار روپے واپس نہ کرنے پر ملزم کی ضمانت مسترد

ملتان (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ملتان راشد ارشاد کے ڈرائیور حسیب اللہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔

سماعت کے دوران لاء آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حسیب اللہ نے یقین دہانی کے باوجود مدعی کو 16 لاکھ 70 ہزار روپے واپس نہیں کیے ۔ لاء آفیسر کے مطابق ملزم نے رقم کی واپسی کا وعدہ پورا نہیں کیا۔، اس لیے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...