خانیوال روڈ کی توسیع، 16 مقامات پر تعمیرات ہٹانے کا کام شروع

 خانیوال روڈ کی توسیع، 16 مقامات  پر تعمیرات ہٹانے کا کام شروع

ملتان (وقائع نگار خصوصی) خانیوال روڈ کی توسیع کے منصوبے کے سلسلے میں انفورسمنٹ ٹیم اور لینڈ ایکوزیشن برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔۔

 ایکوائر شدہ اراضی پر موجود تعمیرات اور ملبہ ہٹانے کے لیے مالکان، کرایہ داروں اور نگران افراد کو جگہ خالی کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک ندیم احمد کی سربراہی میں ٹیم نے خانیوال روڈ پر کارروائی کی اور توسیعی منصوبے میں شامل اراضی خالی کرنے کے لیے متعلقہ افراد کو مطلع کیا۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 16 مقامات پر مالکان نے رضاکارانہ طور پر ایکوائر شدہ رقبے پر موجود تعمیرات ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے ۔کارروائی کا مقصد سڑک کی توسیع کے لیے مختص اراضی کو خالی کرانا اور منصوبے کی پیش رفت میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...